یاسر کی غیر موجودگی میں بھی پاکستان فیورٹ

13 اکتوبر 2015
بک میکرز کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم متحدہ عرب امارات کے موسم اور کنڈیشنز سے واقف نہیں۔ فوٹو اے پی
بک میکرز کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم متحدہ عرب امارات کے موسم اور کنڈیشنز سے واقف نہیں۔ فوٹو اے پی

کولکتہ: انگلش بک میکرز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی عدم موجودگی کے باوجود پاکستان کو فیورٹ قرار دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے وائٹ واش پر پیسے لگائے ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ یاسر کی غیر موجودگی سے پہلے ٹیسٹ میچ پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

پیر کی صبح میچ میں پاکستان کی فتح کا بھاؤ 6/5 تھا جبکہ انگلینڈ کی فتح اور ڈرا دونوں کا ریٹ 9/4 تھا اور یہ اعدادوشمار میچ شروع ہونے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔

ریوپرٹ ایڈمز کے ترجمان ولیم ہل نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگلے ٹیسٹ میں یاسر واپس آ جائیں گے، اگر ریٹ کوئی کمی بیشی ہوتی ہے تو اس کا دارومدار میچ میں رونما ہونے والی صورتحال پر ہو گا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ جوا کھیلنے کی قانونی طور پر اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایلسٹر کک الیون کے خلاف متحدہ عرب امارات کا ماحول اور پچز جاتی ہیں کیونکہ وہ دونوں سے واقفیت نہیں رکھتے اور ماضی میں پاکستان کا تمام ٹیموں کے خلاف ان میدانوں پر بہت شاندار ریکارڈ رہا ہے۔

ولیم نے کہا کہ یاسر شاہ اس میچ میں واضح فرق ثابت ہو سکتے تھے جنہوں نے گزشتہ سال دبئی میں اپنے ڈیبیو پر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 116 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دیگر عوامل بھی پیش پیش ہیں لیکن یہ سب پیسے کا کھیل ہے اور ہمارے گاہک پاکستان پر پیسہ لگا رہے ہیں۔

پاکستان اس وقت ایشز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم سے ایک درجہ نیچے چوتھے نمبر پر موجود ہے اور حالیہ عرصے میں اس نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر آسٹریلیا کو 2-0 سے وائٹ واش کرنے کے بعد نیوزی لینڈ سے سیریز 1-1 سے برابر کی تھی۔

اس وقت پاکستان پر لگائے گئے موجودہ 6/5 ریٹ کے تناظر میں پاکستانی ٹیم پر پانچ پاؤنڈ لگانے والے کو چھ پاؤنڈ ملیں گے جبکہ اس کے علاوہ لگائی گئی رقم بھی واپس ملے گی۔

اگر قسمت کی دیوی انگلینڈ پر مہربان رہی تو انگلش ٹیم کی میچ میں جیت یا ڈرا ہونے کی صورت میں مہمان ٹیم پر پیسہ لگانے والوں کو چار پاؤنڈ لگانے کی صورت میں نو پاؤنڈ ملیں گے۔

ولیم نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کا ٹیسٹ جیتنے یا ڈرا کرنے کا کوئی چانس نہیں۔

جہاں انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں پاکستان پر مکمل اعتماد پر اظہار کیا وہیں ان کا کہنا تھا کہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کو فیورٹ تصور کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں