دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ اگلے سال جونیئر ورلڈ کپ کی میزبانی کا خواہش مند ہے تو مناسب سیکیورٹی پلان تیار کرے۔

رواں مہینے آسٹریلوی اور جنوبی افریقی خواتین ٹیم کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بنگلہ دیش دورے ختم کرنے کے بعد 22 جنوری سے 14 فروری تک شیڈول جونیئر ورلڈ کپ پر شبہات منڈلانے لگے تھے۔

تاہم، دبئی میں ایگزیکٹیو بورڈ کی دو روزہ اجلاس کے بعد آئی سی سی نے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط کے ساتھ ایونٹ کو بنگلہ دیش میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا’ ایگزیکٹیو بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اگلے سال انڈر -19 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا‘۔

بیان کے مطابق، آئی سی سی ’تمام سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کیلئے بنگلہ دیش حکومت کے ساتھ مل کر سیکیورٹی منصوبے تیار کرے گی‘۔

خیال رہے کہ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش دوسرا ایسا ملک ہے جہاں کرکٹ کھیلنے والی عالمی ٹیموں نے سیکیورٹی خدشات ظاہر کیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں