کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک امام بارگاہ کے باہر مبینہ خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔

جمعرات کو بولان کی تحصیل باگ کے علاقے گوٹھ چھالگری میں ہونے والے زور دار بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دس ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امام بارگاہ کے باہر موجود گارڈز نے ایک مشکوک شخص کو روکا، جس کے فوراً بعد دھماکا ہو گیا۔

علاقے میں کوئی بڑا ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو عملے اور علاقے کے لوگوں نے زخمیوں کی مدد میں مشکلات حائل ہیں۔

بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

حسن امتیاز Oct 22, 2015 09:15pm
پتہ نہیں زیادہ سفاک کون ہے ۔ ساٹھ سالوں میں اس علاقہ میں بڑا ہسپتال قائم نہ کرنے والے حکمران یا بم دھماکہ کرنے والے دہشت گرد