باجوڑ: دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ ہلاک

03 نومبر 2015
دھماکے میں ہلاک ہونے والے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے زخمی بھی ہوئے ... فائل فوٹو: رائٹرز
دھماکے میں ہلاک ہونے والے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے زخمی بھی ہوئے ... فائل فوٹو: رائٹرز

پشاور: باجوڑ ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں امن لشکر کے سربراہ کو ملک محمد یونس ہلاک اور ان کے دو بیٹے زخمی ہوئے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سالار زئی میں گلے شاہ کے قریب دہشت گردوں نے ریموٹ کنڑول بم سے گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کر رکھا تھا، دھماکا عین اس وقت ہوا جب قبائلی رہنما ملک محمد یونس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھے۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد علی نے ملک محمد یونس کی ہلاکت کی تصدیق کی.

دھماکے میں ملک محمد یونس ہلاک اور ان کے 2 بیٹوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقے میں 7 قبائلی ایجنسیاں ہیں، ان میں باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

ان علاقوں میں طویل عرصے تک عسکریت پسند پناہ گاہیں قائم کیےہوئے تھے، مگر پاک فوج کے آپریشن کے بعد بڑی حد تک عسکریت پسندی پر قابو پا لیا گیا۔

ان کارروائیوں کے دوران کئی قبائل نے پاک فوج کی حمایت میں لشکر قائم کیے جو عسکریت پسندوں کے خلاف فوج کی معاونت کرتے تھے، ان مسلح جھتوں کو امن لشکر کا نام دیا گیا تھا۔

محمد یونس بھی اسی طرح کے ایک لشکر کے رہنما تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Nov 04, 2015 05:52am
Aman lashkar ki membaron par hamla ka matlab hota hai aman ka mukhalifat aur aman ka mukhalifat woh log kar rahe hain jo Pakistan main aman hee nahin chaahte. Aur yeh bahut afsos ki baat hai kyon ke jo log yeh hamle kar rahe hain woh apne aap ko Musalman aur Pakistani ko keh rahe hain magar na un ko Islam ke baare main kuch pata hai aur na hee woh Pakistani kehlane ki laayeq hain.