واٹس ایپ کے اس خفیہ فیچر کو استعمال کرنا سیکھیں

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2015
— اے اہف پی فائل فوٹو
— اے اہف پی فائل فوٹو

واٹس ایپ کا ایسا فیچر جو اکثر صارفین کو معلوم ہی نہیں آخرکار مکمل طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔

جی ہاں گوگل ڈرائیو بیک اپ کے فیچر کو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے جہاں آپ اپنی چیٹس، تصاویر اور ویڈیوز کو محفوظ کرسکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر واپس فون میں ڈال سکتے ہیں۔

جب پہلی بار آپ گوگل ڈرائیو کے ساتھ فعال واٹس ایپ کو استعمال کریں گے آپ سے فیچر سوئچ آن کرنے کا پوچھا جائے گا، اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ مینیو بٹن کو کلک کریں، سیٹنگز کا انتخاب کریں اور پھر چیٹس اینڈ کالز پر کلک کریں۔

یہاں آپ چیٹ بیک اپ کو منتخب کرکے گوگل ڈرائیو کے آپشنز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور متعدد آپشنز کو ایڈیٹ کرسکتے ہیں۔

آپ ویڈیو کو شامل کرنے یا نہ کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں اور سیٹنگز میں آپ کو روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ یا مینوئل بیک اپ کو بھی چن سکتے ہیں۔

آٹو اپ لوڈ فیچرز کے ساتھ ایک آپشن ایسا ہے جو صرف وائی فائی کی صورت میں کام کرے گا یہ اس لیے کہ آپ اپنے موبائل کا ڈیٹا بچانا چاہے تو اس کا انتخاب کریں۔

جب بیک اپ سے ڈیٹا چاہئے ہو تو وہ بہت آسان ہے آپ نئی انسٹال کی گئی واٹس ایپ اپلیکشن پر سائن ان ہو اور ری اسٹور بٹن پر کلک کریں، مگر اس سے پہلے اپنی ڈیوائس پر گوگل کے اکاﺅنٹ سے سائن ان ہونا نہ بھولیں جس پر آپ نے اپنا واٹس ایپ ڈیٹا بیک اپ رکھا ہے۔

واٹس ایپ میں اردو اور بنگالی سپورٹ متعارف

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے واٹس ایپ میں ایک اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے اور اردو و بنگالی زبانوں کی سپورٹ کو صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے ورژن 2.12.367 میں اردو زبان کے صارفین کے لیے یہ تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

یہ نئی اینڈرائیڈ اپلکشن گوگل پلے اسٹور پر ڈاﺅن لوڈ یا اپ دیٹ کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل پلے اسٹور پر دیگر تبدیلیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جن میں چیٹ کاسٹیوم نوٹیفکیشن سیٹنگز اور میوٹ، چیٹس کو ان ریڈ یا ریڈ مارک کرنا اور مختلف رنگوں کے ایموجی کے انتخاب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس میسجنگ اپلیکشن میں صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جب بھی انہیں کانٹیکٹ کارڈ موصول ہو تو اسے فوری طور پر میسج یا کانٹیکٹ میں محفوظ کرسکیں۔

اس اپ ڈیٹ کی بدولت ڈیٹا کے استعمال میں واٹس ایپ کالز کے دوران کمی آئے گی۔

ایک اور نمایاں اضافہ چیٹس میں پریویو فیچر کو متعارف کرانا ہے جس کا عندیہ اکتوبر میں دیا گیا تھا۔

واٹس ایپ پر اردو کیسے استعمال کریں؟

سب سے پہلے آپ اسمارٹ فون پر گوگل پلے اسٹور کی سائٹ پر جائیں اور واٹس ایپ کو سرچ کرکے اس ایپ کا تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔

اس کے بعد ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور پرسنل سیکشن میں لینگوئجز اینڈ ان پٹ کے آپشن میں جائیں۔

وہاں موجود زبانوں کی فہرست سے اردو کو منتخب کریں اور پھر کچھ منٹ تک انتظار کریں کہ آپ کی ڈیوائس اردو اسکرپٹ انسٹال کرنے کا کہے۔

اب ایک اردو کی بورڈ انسٹال کریں تاکہ فونٹ کو ٹائپ کیا جاسکے پھر واٹس ایپ میسنجر کو کھولیں اور اردو میں اس ایپ کو استعمال کرنا شروع کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

khurshid hussain khan Nov 25, 2015 09:19pm
جیسا کہ ھم جانتے ہیں پاکستان میں نوے فیصد لوگ انگلش نہی جانتے ہیں - آپ نے اُردو واٹس ایپ میں اردو اور بنگالی سپورٹ متعارف کر کے بہت اچھی مثال قائم کی ھے - Me & my whole family always pray God give u better health & more prosperity - Ameen. Thanks & profound regards - KHURSHID & FAMILY