اسلام آباد: فاسٹ باؤلر وہاب ریاض پر امید ہیں کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو تقویت ملے گی اور وہ انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ لے سکیں گے۔

مہمان ٹیم نے حال ہی میں چار ون ڈے میچوں کی سیریز میں پہلا مقابلہ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 1-3 سے سیریز اپنے نام کی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ زمبابوے کے خلاف ستمبر میں کھیلا تھا اور ریاض سمجھتے ہیں کہ جمعرات سے دبئی میں شروع ہونے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے بوم بوم کی واپسی فائدہ مند ہوگئی۔

فاسٹ باؤلر نے جمعرات کو سپورٹس360 سے گفتگو میں کہا ’باؤلنگ اور بیٹنگ کے شعبوں میں باصلاحیت آفریدی ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔ اس فارمیٹ میں جب شاہد آفریدی جیسا پلیئر قیادت کرے تو ہمیں بڑی امید ہے کہ وہ اچھا کھیلیں گے‘۔

وہاب تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کو ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرنے کا افسوس ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ اگلے سال انڈیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل انگلینڈ کے خلاف رواں ہفتے شروع ہونے والے اس ایک بڑے امتحان میں گرین شرٹس اچھا کھیلے گے۔

’ہم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم اتنا اچھا نہیں کھیلے جتنا حریف ٹیم نے پیش کیا‘۔

انگلینڈ کے خلاف چارون ڈے میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے والےوہاب نے اپنی فارم کے متعلق کہا کہ سادہ فارمولہ کے تحت اچھی فاسٹ باؤلنگ کی کوشش کرتے رہیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

azmat ullah shaikh Nov 25, 2015 05:58pm
M amir is the best player in the world