کرکٹ: پہلی مرتبہ 4 خواتین امپائروں کا اعلان

25 نومبر 2015
کرکٹ کی تاریخ کی پہلی خواتین امپائروں کا گروپ فوٹو۔ بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ کی تاریخ کی پہلی خواتین امپائروں کا گروپ فوٹو۔ بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخ میں پہلی دفعہ چارخواتین کو تھائی لینڈ میں ہونے والے وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 2015 کے لیے امپائر مقررکردیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھی کراس کو 2014 میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ امپائروں کے پینل میں شامل کیا گیا تھا جبکہ انھوں نے 2000،2009 اور 2013، 2011 کے وومنز ورلڈ کپ کوالیفائر اور 2013 کے وومنز ورلڈ ٹوئنٹی کوالیفائر میں بھی امپائرنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

تاہم یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی میچ میں مکمل طور پر صرف خواتین امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین امپائروں میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس، آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک، انگلینڈ کی سو ریڈفرین اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والی جیکولین ولیمز شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی27 سالہ پولوسیک کم عمر امپائر ہیں وہ آسٹریلیا کے لسٹ اے میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 28 نومبر سے 5 دسمبر تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوگا جس میں بنگلہ دیش، چین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، پاپوا نیوگنی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں سے دو کامیاب ٹیمیں 2016 میں ہونے والے ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں