اسلام آباد: دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، قومی احتساب بیورو (سندھ) نے ایک ہفتہ قبل ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی۔

سابق وزیر کو کراچی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جہاں نیب تین نئے کیسز کی تحقیقات کیلئے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر سکتی ہے۔

خیال رہے کہ نیب ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہے۔

ادھر، نوے دن سے رینجرز کے زیر حراست ڈاکٹر عاصم کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج کراچی کے تھانہ نارتھ ناظم آباد میں ان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کا عکس
ایف آئی آر کا عکس

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں