کراچی: عیسائی ویب ٹی وی کے دفتر میں پراسرار آتشزدگی

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2015
۔ — فوٹو بشکریہ علی چشتی
۔ — فوٹو بشکریہ علی چشتی

کراچی:کراچی میں عیسائی برادری کی نمائندگی کرنے والے ایک ویب ٹی وی چینل ’گواہی‘ کے دفتر میں پراسرار آگ لگ گئی ۔

محمود آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او سرور کمانڈو نے بتایا کہ اختر کالونی میں واقع دو کمروں پر مشتمل دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیر کی رات پیش آیا۔

ایس ایچ او کے مطابق، آگ کی وجہ سے دفتر میں دس لاکھ روپے سے زائد کی مشینیں تباہ ہو گئیں۔

آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر رہائش پذیر لوگوں کو بمشکل بچایا۔

ایس ایچ او نے فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ چینل انتظامیہ نے آگ لگنے سے پہلے کبھی کوئی دھمکی یا خطرہ رپورٹ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے قریب ہی واقع ایک چرچ میں لگے سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

فوٹو علی چشتی
فوٹو علی چشتی
ادھر، ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر سرفراز ولیم نے ایک غیر ملکی میڈیا ہاؤس سے گفتگو میں واقعہ کو شر انگیزی قرار دیا۔

ان کا دعوی تھا کہ دفتر میں کمپیوٹرز اور دوسرے آلات کو تباہ کرنے کیلئے کیمیکل پھینکا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں موجود لکڑی کے صوفے آگ سے محفوظ رہے جس سے شبہات کو مزید تقویت ملتی ہے۔

سرفراز نے دعوی کیا کہ ماضی میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں دھمکی دی تھی کہ وہ عیسائیت پھیلانےوالے ویب چینل کو بند کر دیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں