ناگپور ٹیسٹ کے دوسرے دن 20 وکٹیں گر گئیں

26 نومبر 2015
ایشون نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فوٹو : اے پی
ایشون نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فوٹو : اے پی

ناگپور: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ناگپور میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن اسپن باؤلرز کے نام رہا جہاں 20 وکٹیں گر گئیں اور جنوبی افریقہ 310 رنز کے تعاقب میں دو وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار ہے.

ہندوستان نے پہلے دن ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو وہ بورڑ پر بڑا اسکور ترتیب دینے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم جنوبی افریقی باؤلرزکی بہترین کارکردگی کے سامنے 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،

مرلی وجے 40، رویندرا جدیجا 34 اوار وردھیمان ساہا 32 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقا کے سائمن ہارمرنے 4 اور مورکل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے بیٹسمین بھی پہلی اننگز میں ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف ریکارڑکم ترین اسکور 79 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

جے پی ڈومینی 35 رنز بناکر سرفہرست رہے جبکہ کُل تین بلے باز ڈبل فیگر میںداخل ہو سکے.

ہندوستانی اسپنرز ایک بار پھر جنوبی افریقہ کیلئے وبال جان بنے رہے جہاں لیگ اسپنر ایشون نے 5 اور جڈیجا نے 4 بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔

136 رنز کی برتری کے ساتھ ہندوستان نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو اسے ابتدا میں ہی نقصان اٹھانا پڑا، عمران طاہر دوسری اننگ میں میزبان ٹیم کیلئے مشکلات کھڑی کرتی رہے اور پوری ٹیم کو 173 رنز تک محدود کردیا۔

جنوبی افریقا کو ٹیسٹ میچ کے شیکھر دھوان 39، چتیشور پجارا 31 اور روہت شرما 23 رنز بنا کر نمایاں رہے.

ہندوستان نے اسپنرز کیلئے سازگار بیٹنگ کیلئے مشکل وکٹ پر جنوبی افریقہ کو میچ کے دوسرے ہی دن جیت کے لیے 310 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ کا آغاز بھی کچھ مختلف نہ تھا اور دوسرے دن کھیل کے اختتام تک وہ 32 رنز تک دو وکٹیں گنوا چکی ہے اور اسے میچ میں فتح کیلئے مزید 278 رنز درکار ہیں، جنوبی افریقی ٹیم کے قائد ہاشم آملا 3 اور اوپنر ڈین ایلگر 10 رنز بنا کر کریز پر کھڑے ہیں۔

سیریز میں ہندوستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، جہاں سیریز کا پہلا میچ ڈھائی دن میں ہی نتیجہ خیز ثابت ہوا تھا جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرا میچ بھی بیٹسمینوں کے لیے انتہائی ڈراؤنا خواب ثابت ہورہا تھا لیکن بارش کی مداخلت سے یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں