دپیکا بولی وڈ کی نئی فیشن آئیکون؟

26 نومبر 2015
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ — انسٹاگرام

بولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک دپیکا پڈوکون اداکاری کے ساتھ ساتھ اب فیشن کی دنیا پر بھی چھاتی جارہی ہیں۔

اپنے کیرئیر کے ایک مشکل دور سے گزرنے کے بعد اداکارہ دپیکا آج بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ کہلائی جاتی ہیں.

سال 2015 یقیناً دپیکا کے لیے ایک مصروف سال گزر رہا ہے۔

فلم ’پیکو‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دپیکا ایک وقت میں فلم ’تماشا‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کرتی نظر آئیں۔

کسی بھی اداکار کا کام فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے ساتھ ختم نہیں ہوتا، ایسے ہی دپیکا نے بھی اپنی دونوں آنے والی فلموں کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

دپیکا نے اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران ایک سے بڑھ کر ایک ملبوسات کا انتخاب کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے لیے ٹرین کے سفر میں دپیکا نے نہایت سادہ لباس کا انتخاب کیا۔

سلمان خان کے شو بگ باس میں دپیکا نے نہایت دلچسپ انداز میں شمولیت اختیار کی۔

دپیکا فلم 'باجی راؤ مستانی' کے ٹریلر لانچ پر نہایت شاہانہ انداز میں نظر آئیں.

دپیکا ہر لمحہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

@deepikapadukone at the Coca-Cola event. Isn't she sizzling in this outfit?

A photo posted by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

دپیکا کی ان خوبصورت اور بہترین تصاویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بولی وڈ کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت جلد بہترین فیشن آئیکون بھی بن جائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں