دنیا کا سب سے سستا کمپیوٹر

26 نومبر 2015
— فوٹو بشکریہ ریسپ بیری
— فوٹو بشکریہ ریسپ بیری

دنیا کا سب سے سستا اور چھوٹا کمپیوٹر جس کی قیمت پاکستانی چھ سو روپے بھی نہیں، متعارف کرا دیا گیا ہے۔

ریسپ بیری پی فاﺅنڈیشن نے دنیا کا سب سے سستا کمپیوٹنگ بورڈ ریسپ بیری پی زیرو متعارف کرایا ہے جس کی قیمت محض 5 ڈالرز (لگ بھگ 527 پاکستانی روپے) ہے۔

اس براڈ کام بی سی ایم 2835 اپلیکشن پراسیسر (ایک گیگا ہرٹز اے آر ایم 11 کور)، 512 ایم بی رم، ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، ایک منی ایچ ڈی ایم آئی ساکٹ سپورٹنگ، مائیکرو یو ایس بی ساکٹس اور پن لے آﺅٹ جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں۔

یہ کمپیوٹر کریڈٹ کارڈ سے بھی چھوٹے حجم کے باوجود بھاری ڈیٹا کا بوجھ اٹھانے کے قابل ہے جبکہ اس کی چپ کمپنی کے پہلے ماڈل کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ تیز ہے۔

چونکہ اس میں معمول کی یو ایس بی پورٹ نہیں لہذا صارفین کو ایک یو ایس بی ہب خریدنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اسے پیریفریل اور نیٹ ورکنگ سے کنکٹ کرسکیں۔

اس کمپیوٹر کو برطانیہ اور امریکا میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

مگر ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کمپیوٹر کے ساتھ اس کمپنی کا میگزین بھی دیا جارہا ہے جس کی قیمت 5 ڈالرز سے زیادہ ہے یعنی درحقیقت یہ کمپیوٹر صارفین کو میگزین کے ساتھ مفت ہی دیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں