اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہندوستانی جارحیت کے خلاف دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ریڈیو پاکستان پر جاری ایک رپورٹ میں خواجہ آصف کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی انتہا پسندی کی جس ذہنیت کے ساتھ اقتدار میں آئے اسی منفی سوچ کے ساتھ اب ان کا زوال شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نیک نیتی کا مظاہرہ کرے تو پاکستان بھی اپنے اس ہمسایہ ملک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا انڈیا نے خود خطے میں امن کی فضا خراب کی اور مذاکرات کے عمل کو معطل کیا۔

تاہم خواجہ آصف نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں