چائے دانتوں کی صحت کے لیے بہترین؟

27 نومبر 2015
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ یہ گرم مشروب آپ کے دانتوں کو خراب ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے فلورائیڈ کے حصول کے لیے ایک قدرتی ذریعہ ہے جو دانتوں کی سطح کو مضبوط اور انہیں خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

طبی جریدے نیوٹریشن بلیٹن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دن بھر میں 4 کپ بغیر دودھ کی چائے سے اتنا فلورائیڈ مل جاتا ہے جتنا دانتوں کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

ایک کلو کھلی چائے کی پتی میں 2300 ملی گرام فلورائیڈ شامل ہوتا ہے جو مختلف کمپنیوں کے تیار کردہ پتی میں یہ مقدار مختلف ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دودھ کے بغیر چائے کی عادت بھی ڈالنی چاہئے کیونکہ اس سے دانتوں کے لیے مفید فلورائیڈ جسم کا حصہ بنتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چائے کا بہت زیادہ استعمال کرنا دانتوں اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ زیادہ مقدار میں فلورائیڈ تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Nov 27, 2015 12:35am
ı READ THIS PAPER AND FOUND IT VERY INTERESTING BECAUSE OF LOGICS. THE CALL IT MAKEEN. I DOWNLOADED THIS PAPER ABOUT TEA AND FOUND ALL LOGICS VERY LOGICAL. I REMEMBER ONCE I WENT TO A FRIEND AT SAWABI. HE TOLD ME THAT PASHTO IS MOTHER OF ALL LANGUAGES. HE FURTHER TOLD ME THAT WORD MACHINE IS ACTUALLY A PASHTO WORD. I TOLD MY FRIEND THAT YOUR LOGIC IS VERY LOGICAL AND CLOSED THE DISCUSSION.