جنوبی افریقہ نو سال بعد بیرون ملک سیریز ہار گیا

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں تیسرے روز 124 رنز سے شکست دے کر دس سال بعد جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیت لی جبکہ یہ پروٹیز کی نو سال بعد بیرون ملک کسی سیریز میں شکست ہے.

ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 215 اور دوسری اننگز میں 173 رنز بنائے کر جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 310 رنز کا ہدف دیا تھا.

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں ریکارڈ 79 رنز پر آؤٹ ہوکر 136 رنز کے خسارے کا شکار ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوئی.

ہندوستان کی جانب سے ایشون نے دوسری اننگز میں تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں مجموعی طورپر 12 وکٹیں اپنے نام کیں.

تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقی بیٹسمین ایلگر گیند کو ایچ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

اے بی ڈی ولیئرز آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی

72 رنز کی شراکت قائم کرنے والے ہاشم آملہ اور ڈیو پلیسی رن لیتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

فیف ڈوپلیسی کے باؤلڈ ہونے کا منظر۔ فوٹو : اے ایف پی

مشرا اور شیکھر دھاون جنوبی افریقی بلے باز ڈیوپلیسی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

ہاشم آملہ کو آؤٹ کرنے کی کوشش ناکام ہونے پر کوہلی اظہار افسوس کرتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

ہندوستانی فیلڈر آوٹ کی اپیل کرتے ہوئے۔ فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ کے حصول اور میچ میں فتح پر ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کا پرجوش انداز. فوٹو رائٹرز