مچل اسٹارک زخمی ہوکر تاریخی میچ سے باہر

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2015
مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخ کی تیز ترین گیند کروائی تھی۔ فوٹو : بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا
مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تاریخ کی تیز ترین گیند کروائی تھی۔ فوٹو : بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

ایڈیلیڈ:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہوکر میچ سے باہر ہوگئے۔

تاریخی ڈے ینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن مچل اسٹارک نے تکلیف کے باوجود نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا لیکن وہ شدید تکلیف کے باعث کھیل کوجاری نہیں رکھ سکے، انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے اور دائیں پاؤں میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڑ قائم کیا تھا۔

مچل اسٹارک تازہ انجری کے باعث نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز اور ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

مچل اسٹارک اس سے قبل 2013 اور رواں سال ہونےو الی ایشنر سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے.

مزید پڑھیں: ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے ساتھ نئی تاریخ رقم

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ میچ کا پہلا دن باؤلرز کے نام رہا تھا جہاں نیوزی لینڈ ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھی 224 سے آگے بڑھ نہیں سکی. آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز میں بریسویل 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں رہے تھے.

تبصرے (0) بند ہیں