وہ بلاک بسٹر فلمیں جنہیں عامر نے رد کر دیا

بولی وڈ سٹار عامر خان پچاس سال کے ہو چکے ہیں اور اپنے کیرئیر میں انہوں نے کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

عامر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ پرفیکشنسٹ اور ایک وقت میں صرف ایک فلم پر ہی کام کرتے ہیں۔

فلموں کے انتخاب میں انتہائی محتاط عامر نے اپنے کیریئر میں کئی بڑی فلمیں رد کیں ، جو بعد میں باکس آفس پر سپر ہٹ رہیں۔

آئیے ایسی ہی کچھ فلموں کے بارے میں جانیں جنہیں عامر نے مسترد کیا مگر ان فلموں نے دوسرے اداکاروں کی قسمت بدل دی۔ بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

آئی ایم ڈی بی کے مطابق، یش راج فلمز ’ڈر‘ میں ولن کیلئے اجے دیوگن کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے، مگر ان کا مثبت جواب نہ ملنے پر یہ کردار عامر کو آفر کیا گیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ بالآخر یہ کردار شاہ رخ خان کی جھولی میں گرا جنھوں نے اسے امر کر دیا۔ اسی فلم سے شاہ رخ اور یش راج کیمپ میں نزدیکیاں بڑھیں  اور کنگ خان کے کیریئر کو چار چاند لگے۔

ڈر واحد ایسی فلم نہیں  جسے عامر نے رد کیا اور وہ شاہ رخ کے حصے میں آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ  ہدایت کار آشوتوش  گواریکر اور عامر  لگان  میں اکھٹے کام کے دوران دوست بنے۔ گواریکر نے اپنی اگلی فلم ’سوادیس‘ عامر کو آفر کی،  تاہم انہیں یہ فلم بور لگی  اور انہوں نے کام سے انکار کر دیا۔ انکار کے باوجود عامر فلم  کی ریلیز کے موقع پر سٹیج پر دکھائی دیے۔

ایسا لگتا ہے کہ عامر اور شاہ رخ  کبھی پردہ سکرین پر ایک ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔ تاہم ماضی میں ایک موقع  فلم ’جوش‘ کو صورت میں آیا تھا، جب عامر کو شاہ رخ کے مخالف پرکاش کا کردار آفر کیا گیا۔ عامر نے یہ پیشکش اس لیے مسترد کر دی کہ انہیں شاہ رخ کے مقابلے میں اپنا کردار چھوٹا لگا۔ بالآخر یہ رول  شرد کپور کے حصے میں آیا۔

سلمان خان اور عامر کی جوڑی  نے سکرین پر دھوم مچائی ہے اور Indicine.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، دونوں کو فلم ’ساجن‘ کی آفر ہوئی تھی، مگر عامر کو اپنا کردار پسند نہیں آیا۔ بعد ازاں یہ کردار سنجے دت کو آفر ہوا جنہوں نے اسے بہت پسند کیا۔اس کے بعد عامر اور سلمان  ’انداز اپنا اپنا ‘ میں اکھٹے دکھائی دیے تھے۔

سلمان خان کی مقبولیت ’ہم آپ کے ہیں کون‘ سے  آسمان پر پہنچ گئی تھی ، لیکن کیا آپ جانتےہیں کہ اس فلم کے کردار پریم کے لیے  پہلے عامر سے رجوع کیا گیا تھا۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق،  عامر نے یہ فلم بھی مسترد کر دی کیوں کہ ان کے خیال میں سکرپٹ جاندار نہیں تھا۔ آئی ایم ڈی بی کا کہنا ہے کہ عامر نے بعض فلمیں مسترد کر کے سلما ن کے  کیریئر کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہ رخ خان کا فلمی کیریئر ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے  اوپر جانا شروع ہوا تھا۔ یہ فلم آج بھی بہترین تصور کی جاتی ہے۔ایم ٹی وی انڈیا۔کام کے مطابق، عامر نے یہ فلم بھی مسترد کر دی تھی کیونکہ اسی سال ان کی فلم رنگیلا  بھی ریلیز ہوئی۔ آئی ایم ڈی بی کے مطابق، شاہ رخ کو ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ پر کئی ایوارڈ ملے اور عامر کا خیال تھا کہ  یہ ایوارڈ انہیں رنگیلا پرملنے چاہیئں۔ اس واقعہ کے بعد ہی عامر نے فلمی ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آخر میں ایک اور فلم ’نائک‘ کا تذکرہ۔  آئی ایم ڈی بی کا کہنا ہے کہ انیل کپور سے پہلے یہ فلم عامر کو آفر کی گئی ، مگر انہوں نے اسے رد کر دیا۔ بعد میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی یہ فلم انیل کے کیریئر کی بہترین فلموں میں شمار ہوئی۔