کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ دسمبر کے بلدیاتی انتخابات سے قبل اتوار کے روز کراچی میں ریلی نکالی جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان سے متعدد حلقوں کا دورہ کیا۔

لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ 'نیا کراچی اور 'نیا لیاری' بنانے عوام کے پاس آئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے کراچی کو تباہ ہوتے دیکھا جبکہ شہر قائد میں پولیس کو بھی تباہ کردیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ 30سال پہلے کراچی کو تباہ نہ کیا جاتا تو دبئی نہ بنتا، کراچی کی سرمایہ کاری دبئی منتقل نہ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کی مشترکہ ریلی

عمران خان نے کہا کہ 'قبضہ گروپ' نے باریاں لے کر ملک کو تباہ کردیا، جن کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں عوام ان کو ووٹ کیوں دیں؟

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم عدل و انصاف کا نظام قائم کریں گے، انصاف کا مطلب قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو تقسیم کیا گیا جبکہ لیاری میں اپنے مفاد کے لیے نفرتیں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرتیں پھیلا کر کسی اور نے فائدہ اٹھالیا، لیاری میں بلوچ اور کچھی برادری کو تقسیم کیا گیا تاہم لیاری کی عوام ڈرنے والی نہیں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے گزشتہ روز کراچی میں ریلی نکالی تھی۔

دونوں پارٹیوں نے پانچ دسمبر کو شیڈول کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے اتحاد کر رکھا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

avarah Nov 30, 2015 12:14am
givr nre slogan - we are tired of your new pakistan- new kpk, new karachi slogans
avarah Nov 30, 2015 02:03am
it is new (separated) khan