پاکستان کو منفی انداز میں دکھانے پر امریکی ٹی وی سیریز پر تنقید

29 نومبر 2015
ٹم رابنس اور جیک بلیک ٗدی برنکٗ کے ایک منظر میں۔ — فائل فوٹو
ٹم رابنس اور جیک بلیک ٗدی برنکٗ کے ایک منظر میں۔ — فائل فوٹو

ہولی وڈ سیریز ’ہوم لینڈ ‘ کے بعد اب ایچ بی او کامیڈی ’دی برنک‘ میں بھی پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے پر شو کو تنقید کا سامنا ہے ۔

ٹم رابنس اور جیک بلیک کے ’دی برانک‘ کو صرف ایک سیزن بعد ہی امریکی ناظرین میں غیر مقبولیت کی وجہ سے گزشتہ مہینے ختم کر دیا گیا۔

کامیڈی ’دی برنک‘ میں امریکا کے جنوبی ایشیا میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات اور موضوعات مثلاً فوجی بغاوتوں، بدعنوان جرنیلوں، ایٹمی جنگ اور وزرائے اعظم کے قتل وغیرہ کو موضوع بنایا گیا ہے۔

پاکستان میں ’دی برنک‘ پر بالکل اُسی طرح شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جیسے گزشتہ سال ایوارڈ یافتہ ’ہوم لینڈ‘ کے حوالے سے دیکھا گیا تھا۔

ناقدین کے مطابق، دونوں ٹی وی شوز میں پاکستان کو منفی انداز میں دکھایا گیا۔

این بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک کیبل آپریٹنگ کمپنی کے ایک ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شو کو کیبل یا وڈیو آن ڈیمانڈ سروس کی صورت میں نہ چلائیں ۔

ملازم کے مطابق، انہیں باقاعدہ طور پر سرکاری حکام نے کوئی نوٹس نہیں دیا۔

دوسری جانب، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے نے شو پر پاکستان کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا۔

این بی سی کے مطابق سفارت خانے کے پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ دونوں ملکوں کی عوام اور اداروں کی بھی تضحیک ہے، جنہوں نے پچھلی کئی دہائیوں سے خون اور سرمایہ خرچ کر کے ا س اہم اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دیا‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Nov 30, 2015 05:40pm
agreed