موسمیاتی چیلنجز: بل گیٹس، مارک زکربرگ متحد

30 نومبر 2015
مارک زیوکربرگ اور بل گیٹس — فوٹو بشکریہ مارک زیوکربرگ فیس بک پیج
مارک زیوکربرگ اور بل گیٹس — فوٹو بشکریہ مارک زیوکربرگ فیس بک پیج

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے بریک تھرو انرجی کولیشن کے نام سے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے.

منصوبے میں ان کے علاوہ فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ، آمیزون کے سربراہ جیف بیزوز، علی بابا کے جیک ما اور رچرڈ برانسن بھی شامل ہیں۔

مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ منصوبے کا مقصد آلودگی سے پاک ایسی نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جو دنیا میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرسکے، خاص طور پر غریب ممالک میں تاکہ درجہ حرارت میں اضافے کے خطرے پر قابو پایا جاسکے۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ 'ہمیں بنیادی تحقیق کے ساتھ ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو انقلابی سوچ رکھنے والے انرجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرسکیں'۔

بریک تھرو انرجی کولیشن بل گیٹس کے ہی ایک اور منصوبے مشن انوویٹشن کے ساتھ مل کر کام کرے گا، جو بنیادی اور عملی تحقیق کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا اور جس میں امریکا، چین اور انڈیا سمیت 19 ممالک شریک ہیں۔

مارک زکربرگ کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ شفاف توانائی کے مسئلے کو حل کرنا بہتر دنیا کی تشکیل کے لیے ضروری ہے۔

'ہم اِس وقت دیگر چیلنجز جیسے تعلیم یا دنیا کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنا وغیرہ کے مقابلے میں بامقصد پیشرفت نہیں کرسکتے جب تک محفوظ توانائی اور مستحکم موسم جیسے خطرے پر قابو نہیں پالیتے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ماحول دوست توانائی کے حوالے سے پیشرفت بہت سست رفتار ہے اور موجود نظام تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا جو ہمیں اس میدان میں تیزی سے آگے بڑھا سکتی ہے۔

`

Priscilla and I are joining Bill Gates in launching the Breakthrough Energy Coalition to invest in new clean energy...

Posted by Mark Zuckerberg on Sunday, November 29, 2015
`

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Nov 30, 2015 08:20pm
مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ منصوبے کا مقصد آلودگی سے پاک ایسی نئی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جو دنیا میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرسکے، خاص طور پر غریب ممالک میں تاکہ درجہ حرارت میں اضافے کے خطرے پر قابو پایا جاسکے۔Poor countries do not have technology to warm the climate - they are already living environment friendly life- I will talk about one aspct only - one motor car =death of four trees = rise in 0.00001C local temperature -- can you guess how many motor cars are their in poor countries and what is their role in world warming ? a cmparison could be benificial