مزیدار کھانوں کا راز گوشت اور سبزی کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لینے میں چھپا ہے جسے پکانے کے لیے وقت کم لگتا ہے اور جلد پکانے والی ترکیبیں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

بیف اور ہری مرچ سٹر فرائی

اجزاء

گائے کی ران کا گوشت 1/2 کلو

شملہ مرچ 1 عدد

لہسن 4 عدد

پسی ہوئی کالی مرچ 1 چمچ

تیل 3 چمچ

اوسٹر ساس 2 چمچ

چلی گارلک ساس 3 چمچ

ہری پیاز 1 عدد

ثابت لال مرچ 4 سے 5 عدد

پیاز 1/2 عدد

طریقہ:

ایک پتیلی میں تیل ڈال کر کٹا ہوا لہسن شامل کریں، سنہرا ہونے پر ثابت لال مرچ، لیموں کا رس اور گوشت شامل کردیں جسے 1 سے 2 منٹ کے لیے پکائیں۔ اس کے بعد اس میں چلی گارلک ساس، اوسٹر ساس، نمک اور پسی کالی مرچ شامل کردیں۔

لذیز بیف اور ہری مرچ سٹر فرائی مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

چکن کاجو کری

اجزاء

چکن بریسٹ 2

بغیر چھلکوں کے ٹماٹر 2 عدد

پیاز 1 عدد

پانی 1 کپ

دہی آدھا کپ

کاجو 50 گرام

لہسن 4 سے 5 عدد

ہلدی پاؤڈر 1 چمچ

گرم مسالہ 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

لیموں کا رس 1 چمچ

دھنیا پاؤڈر 2 چمچ

کشمش 2 چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ

تیل 3 چمچ

نمک حسب ذائقہ

طریقہ:

چکن بریسٹ کو کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔

چاپر میں پیاز، ٹماٹر، کاجو، گرم مسالہ اور لہسن چاپ کرلیں۔

ایک پتیلے میں تیل کے ساتھ چاپ کیا ہوا مواد ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اس ساس میں چکن کیوب شامل کریں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔ اس میں ٹماٹر کا پیسٹ، چلی پاؤڈر، لیموں کا رس، ہلدی پاؤڈر، نمک، دہی اور کشمش شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ بعد میں پانی شامل کر کے مزید پکالیں۔

آخر میں نمک اور دھنیا شامل کریں۔ مزیدار چکن کاجو کری تیار ہے۔

چکن کلیجی کری

اجزاء

چکن کلیجی 1/2 کلو

پیاز 1 عدد

دار چینی 2 اسٹک

آلو 3 عدد

ابلے ٹماٹر 3 عدد

پانی 1 کپ

ابلے مٹر 1/2 کپ

ہری مرچ 3 سے 4 عدد

زیرہ پاؤڈر 1 چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چمچ

لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ

لہسن پیسٹ 1 چمچ

دھنیا کے بیچ 2 چمچ

گرم مسالہ 1/2 چمچ

تیل 1/4 کپ

نمک حسب ذائقہ

طریقہ:

پیاز اور دار چینی کو دو سے تین منٹ کے لیے فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں آلو اور نمک شامل کریں اور تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ پانی شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

ایک دوسری پتیلی میں چکن اور لہسن کا پیسٹ فرائی کریں اور دو سے تین منٹ کے لیے پکنے دیں۔ پھر اس میں زیرہ، دھنیا کے بیج، ہلدی پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر شامل کریں اور ایک سے دو منٹ کے لیے پکائیں۔ ابلے ہوئے ٹماٹر، آلو، اور مٹر شامل کریں اور مزید چار سے پانچ منٹ کے لیے تیز آنچ پر پکائیں۔

تیار ہونے کے بعد اوپر سے گرم مسالہ چھڑکیں اور لذیذ پکوان کا لطف اٹھائیں۔

شہد چکن سیخ

اجزاء

چکن سینے کا گوشت 1/2 کلو

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

سویا ساس 2 چمچ

سرکہ 2 چمچ

شہد 4 چمچ

کالی مرچ پاؤڈر 1/4 چمچ

زیتون کا تیل 2 سے 3 چمچ

اوسٹر ساس 1 چمچ

شملہ مرچ 1 عدد

نمک حسب ذائقہ

سیخ

طریقہ:

چکن کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ادرک لہسن پیسٹ اور نمک میں ملائیں۔ 5 سے 6 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر سویا ساس، سرکا، اوسٹر ساس، نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔ شملہ مرچ کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ چکن اور شملہ مرچ کو سیخ پر لگادیں اور کسی دھاگے سے باندھ لیں۔ گرل پین میں تب تک گرل کریں جب تک رنگت سنہری میں تبدیل نہ ہوجائے۔

ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

انگلش میں پڑھیں.

نوٹ: یہ مضمون 29 نومبر کے ڈان سنڈے امیجز سے لیا گیا ہے.

تبصرے (1) بند ہیں

محمد ارشد قریشی ( ارشی) Dec 01, 2015 12:11am
واہ کیا کہنے شکریہ ذاکر بھائی