سابق پاکستانی باؤلر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

شعیب اختر نے حال ہی میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا ہے جس میں 5 ہزار سے زائد مداح ان کو اب تک فولو کر چکے ہیں۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان شعیب اختر کو بوسہ دیتے بھی دکھائی دیے۔

بولی وڈ لائف کی ایک خبر کے مطابق کچھ عرصہ قبل شعیب اختر کے شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کافی خراب ہوگئے تھے جس کے بعد شعیب نے میڈیا پر شاہ رخ کے مخالف بیانات بھی دیے لیکن اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ کرکٹ اور بولی وڈ کا رشتہ کافی پرانا ہے اور شعیب اختر کی بولی وڈ کے متعدد اداکاروں سے کافی اچھی دوستی ہے۔

حال ہی میں شعیب اختر دبنگ اداکار سلمان خان کے والد کی سالگرہ کی تقریب میں ان کے گھر پر موجود تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں