دنیا کا سب سے مضبوط اسمارٹ فون

01 دسمبر 2015
موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اس نے فون کی 5.4 انچ کی کبھی ٹوٹنے والی اسکرین کی تیاری پر تین سال لگائے— اے ایف پی فائل فوٹو
موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اس نے فون کی 5.4 انچ کی کبھی ٹوٹنے والی اسکرین کی تیاری پر تین سال لگائے— اے ایف پی فائل فوٹو

ہوسکتا ہے آپ کے اسمارٹ فون کی کمپیوٹنگ طاقت چاند پر پہلی بار انسانوں کو لے جانے والے اپالو اسپیس کرافٹ سے زیادہ ہو مگر ہاتھ سے کرنے پر وہ ٹوٹ جاتا ہے۔

تاہم اب ایسا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جس پر سے ٹرک بھی گزر جائے تو بھی اسے کچھ نہیں ہوتا۔

یہ ہے موٹرولا کا موٹو ایکس فورس اسمارٹ فون جسے گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا۔

موٹرولا کا دعویٰ ہے کہ اس نے فون کی 5.4 انچ کی کبھی ٹوٹنے والی اسکرین کی تیاری پر تین سال لگائے۔

اس حوالے سے جب لوگوں نے تجربات کیے تو نتائج کمپنی کے دعوﺅں کے مطابق نکلے۔

سب سے پہلے تو موٹرولا فون کو ہاتھ سے فرش پر گرایا گیا مگر اس پر خراش تک نہیں آئی پھر اسے کچھ بلندی سے پھینکا گیا تو بھی کچھ نہیں بگڑا۔

اسی طرح گلیوں میں پختہ سڑک پر اسے پوری طاقت سے مارا گیا مگر اس بار بھی کچھ نہ ہوسکا اور بس معمولی سا ڈینٹ ہی پڑسکا۔

دیگر تجربات میں چابیوں کو اسکرین پر مارنا، سیڑھیوں سے گزارنا اور اسٹیل کے ساتھ رگڑنے پر بھی ڈیوائس معمول کے مطابق کام کرتی رہی۔

بعد ازاں اس پر سے ٹرک کو سست رفتار یسے گزارا گیا مگر اس کی اسکرین ٹھیک رہی تو اسے دوبارہ گزارا گیا مگر پھر بھی اسکرین خراش سے پاک رہی۔

موٹو ایکس فورس کے 32 جی بی ورژن کی قیمت 624 اور 64 جی بی ورژن کی قیمت 720 ڈالرز ہے۔

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 810 پروسیسر اور 21 میگا پکسلز کا رئیر جبکہ پانچ میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

asad Dec 01, 2015 12:27am
Nice
naveed shakur Dec 01, 2015 10:51am
کبھی نہ ٹوٹنے والی اسکرین-