چاکلیٹ سے بنے 'روسی صدر'

01 دسمبر 2015
ماسکو میں نمائش میں یہ مجسمہ پیش کیا جائے گا ... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru
ماسکو میں نمائش میں یہ مجسمہ پیش کیا جائے گا ... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru
... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru
... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru
... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru
... فوٹو: بشکریہ gazeta.ru

ماسکو: روس میں ہونے والی چاکلیٹ نمائش کے لیے ایک مقامی فنکار نے روسی صدر پیوٹن کا 'چاکلیٹ مجسمہ' بنایا۔

فوٹو: بشکریہ سپتنک
فوٹو: بشکریہ سپتنک

روسی اخبار ماسکو ٹائمز کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں چاکلیٹ سے بنی اشیا کی نمائش کی تیاریاں جاری تھیں تو ایسے میں ایک مقامی آرٹسٹ نے چاکلیٹ کے استعمال سے پیوٹن کا حقیقت سے قریب تر مجسمہ تیارکرنا شروع کیا۔

اس مجسمے کی تیاری میں 77کلو گرام چاکلیٹ استعمال کی گئی۔

روسی صدر کا چاکلیٹ سے تیار کیا گیا مجسمہ 5.5 فٹ اونچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ اس مجسمے کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ چاکلیٹ سے بنے مجسموں کی نمائش کا آغاز رواں ماہ 4 دسمبر سے کیا جائے گا جس میں ملکی اور بین الاقوامی آرٹسٹوں کے چاکلیٹی فن پارے رکھے جائیں گے۔

فوٹو: بشکریہ ڈیلی اسٹار
فوٹو: بشکریہ ڈیلی اسٹار

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

avarah Dec 01, 2015 01:47pm
height of luxury
Ahmed Zarar Dec 01, 2015 02:52pm
Waheed Murad Ka bad Aik aur chocolate hero.........