بہترین فٹبالر کون؟ رونالڈو، میسی اور نیمار میں مقابلہ

01 دسمبر 2015
میسی چار مرتبہ اوررونالڈو تین دفعہ سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزازحاصل کرچکے ہیں جبکہ نیمار پہلی دفعہ مقابلے میں شامل ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/اے اپی
میسی چار مرتبہ اوررونالڈو تین دفعہ سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزازحاصل کرچکے ہیں جبکہ نیمار پہلی دفعہ مقابلے میں شامل ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی/اے اپی

لندن: فٹ بال عالمی تنظیم فیفا نے سال 2015کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ بیلن ڈی اور کے لیے دنیائے فٹبال کے تین فٹبالرز لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو اور برازیل کے نوجوان فٹ بالر نیمار کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

گزشتہ آٹھ سالوں میں ساتویں دفعہ بارسلونا کے میسی اور ریال میڈرڈ کے رونالڈو میں سے کوئی ایک ممکنہ طور پر سال کے بہترین کھلاڑی کا تاج پہننے والے ہیں۔

2010 میں فرنچ فٹ بال کے بیلن ڈی اور کے الحاق سے قبل دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سالانہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کا مقابلہ ان کا نجی معاملہ بن گیا تھا۔

میسی 9ویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا مقابلہ کررہےہیں جس میں انھوں نے 2009 سے 2012 کے دوران چار مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ رونالڈو نے تین دفعہ یہ اعزاز حاصل کیا. پہلی مرتبہ 2008 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اور حال ہی میں دونوں ایوارڈ ریال میڈرڑ کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیے۔

میسی بارسلونا کی جانب سے چمپیئنزلیگ، لالیگا اور کنگز کپ میں شان دار کاکردگی کے ساتھ 48 گول کرکے پانچویں دفعہ ایوارڑ جیتنے کے لئے فیورٹ ہیں۔

دوسری جانب رونالڈو بھی 48 گول کر کے ان کے ہم پلہ ہیں تاہم ان کی جانب سے خود کو نمبر ایک فٹبالر قرار دیے جانے کے دعوؤں کے بعد سے ان کے حمایت میں کمی ہوئی ہے۔

میسی اور لوئس سواریز کے ساتھ بارسلونا میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے برازیل کے نوجوان سپر اسٹار نیمار اس ایوارڈ کیلئے نامزد تیسرے دعوے دار ہیں۔

بیلن ڈی اور ایوارڑ کے فاتح کے لیے قومی ٹیموں کے کوچ، کپتان اور نامور صحافی ووٹ ڈالیں گے اور اعلان 11 جنوری کو زیورخ میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔

میسی اور نیمار کے کوچ لوئس انرک سال کے بہترین کوچ کے لیے بائرن میونخ کے پیپ گوارڈیولا اور چلی کے کوچ جورج سیمپولی کے ساتھ نامزد ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں