رنگا رنگ فیشن پاکستان ویک کا اختتام

01 دسمبر 2015

کراچی: تین روزہ فیشن پاکستان ویک کے رنگا رنگ فیشن شو میں ملک کے نامور ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

پہلے روز ڈیزائنر برانڈز شہلا چتور، ثانیہ مسکاتیہ، ٹونی اینڈ گائے، گلابو، عائشہ ہاشوانی، ہشام ملک، ٹینا درانی، اور ثناء سفیناز نے اپنے ملبوسات پیش کیے ۔

دوسرے روز برانڈز اعلان، ماہین کریم، وردا سلیم، عبید شیخ، ہما عدنان، ندا ازور اور دیپک پروانی شامل رہے جبکہ تیسرے روز عمر سعید، ظہیر عباس، ڈیلپی، زینب چھوٹانی، فراز منن، نعمان عارفین اور نیلوفر شاہد شامل تھے۔

اس دوران ماڈلز خوبصورت ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے ریمپ پر چلیں اور دیکھنے والوں کے دل جیت لیے۔

فیشن شو میں ماڈلز کے ساتھ ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد لوگوں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جن میں عائشہ عمر، عمران عباس، سارہ شیروز، سروت گیلانی، زالے سرحدی، ماریہ واستی، ماہرہ خان، شہریار منور، عدیل حسین، میرا سیٹھی، مہوش حیات خان، اعجاز اسلم، فیصل قریشی، احسن خان، حریم فاروقی، منشا پاشا، ذوئے ویکاجی، مایا علی، عثمان خالد بٹ، وقار علی خان اور ثنا بچا شامل ہیں۔

پاکستان میں موسم سرما کے دوران شادیوں کی تقاریب میں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان فیشن ویک میں نمائش کیے ہوئے ان ملبوسات کو دیکھ کر آپ کو اپنے جوڑوں کا انتخاب کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

تینوں دن موتیوں اور نگوں کے کام سے بنے ملبوسات پہنے خوبصورت ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتے نظر آئیں۔

ڈیزائنرز نے اس دوران نہایت خوبصورت رنگوں کا انتخاب کیا، خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ مردوں کے ملبوسات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔

ڈیزائنر برانڈ اعلان نے شو کے دوسرے روز اپنے ملبوسات کی نمائش کی — اے ایف پی

ڈیزائنر عبید شیخ کے ملبوسات نے بھی دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی— اے ایف پی

فیشن شو کے پہلے روز ڈیزائنر عائشہ فاروق کے منفرد ملبوسات دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے — اے ایف پی

ڈیزائنر برینڈ اعلان نے اپنے منفرد ڈیزائن سے لوگوں کا دل جیتا — اے ایف پی

فیشن پاکستان ویک کے پہلے روز ایک ماڈل ڈیزائنر شہلا کے خوبصورت جوڑے کی نمائش کرتے ہوئے — اے ایف پی

ایک ماڈل شو میں ڈیزائنر عائشہ فاروق کے جوڑے کی نمائش کرتے ہوئے — اے ایف پی

ڈیزائنر ماہین کریم نے شو کے دوسرے روز شائقین کی خوب داد وصول کی — اے ایف پی

ڈیزائنر عبید شیخ کے بنائے مردوں کے ملبوسات بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے — اے ایف پی

ڈیزائنر ماہین کریم کے منفرد ملبوسات دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے — اے ایف پی

فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز ڈیزائنر وردا سلیم نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی — اے ایف پی

ڈیزائنر عبید شیخ نے خواتین کے جوڑوں کے ساتھ ساتھ مردوں کے بھی ملبوسات پیش کیے — اے ایف پی

شو کے دوسرے روز ڈیزائنر عبید شیخ نے دیکھنے والوں کی خوب داد وصول کی — اے ایف پی

اداکارہ مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شو کے دوسرے روز ڈیزائنر وردا سلیم کے جوڑے پہن کر ایک ساتھ ریمپ پر واک کی — اے ایف پی

فیشن شو کے پہلے روز ماڈلز نے ٹونی اینڈ گائے برانڈ کے جوڑے پہن کر ریمپ پر جلورے بکھیرے — اے ایف پی

ماڈلز نے ڈیزائنر ماہین کریم کے جوڑے پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے — اے ایف پی

ماڈلز نے ڈیزائنر شہلا کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے — اے ایف پی

ماڈلز نے شو کے پہلے روز ڈیزائنر شہلا کے ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے — اے ایف پی

ماڈلز نے ڈیزائنر وردا سلیم کے ملبوسات کی نمائش کی — اے ایف پی