فیصل آباد: فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے نفرت انگیز رکھنے اور تقسیم کرنے پر ایک کالعدم تنظیم کے دو کارکنوں کو چھ سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

کالعدم تنظیم کے عامر شیر محمد اور رمضان سلام پر اکتوبر میں ایک شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہری نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے عامر اور رمضان کو 31 اکتوبر کو ایک مذہبی کانفرنس کے دوران سٹال پر کالعدم فرقہ ورانہ تنظیم کے جھنڈے اور بینر لہراتے اور نفرت انگیز مواد تقسیم کرتے ہوئے دیکھا۔

چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے دونوں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

گزشتہ ہفتے، لاہور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے فیس بک پر نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر 13 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں