سست موبائل انٹرنیٹ کے لیے گوگل کا نیا فیچر

01 دسمبر 2015
گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کروم براﺅزر میں ایک نیا فیچر ڈیٹا سیور جاری کردیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کروم براﺅزر میں ایک نیا فیچر ڈیٹا سیور جاری کردیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کا موبائل انٹرنیٹ بہت سست چلتا ہے اور آپ کسی مضمون کو پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو اب گوگل آپ کے لیے اچھی خبر لے کر آیا ہے۔

گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کروم براﺅزر میں ایک نیا فیچر ڈیٹا سیور جاری کردیا ہے۔

یہ ڈیٹا سیور موڈ سست انٹرنیٹ کی صورت میں تصاویر کو ہٹا کر صرف تحریر یا ٹیکسٹ کو ہی موبائل اسکرین پر ڈسپلے کردے گا۔

ایک بار جب کوئی پیج لوڈ ہوجائے گا تو پھر آپ تمام تصاویر کو دیکھ سکتے ہیں یا ان میں سے کسی ایک پر کلک کرسکتے ہیں جیسا نیچے موجود تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کی بدولت صارفین اینڈرائیڈ ڈیوائس پر اپنی براﺅزنگ کے دوران 70 فیصد تک موبائل ڈیٹا کم استعمال کرسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کو تیز بنانے کے لیے جلد اے ایم پی موبائل پیجز کا فیچر بھی جلد پیش کیا جائے گا۔

مگر ڈیٹا سیور کا فیچر بھی انتہائی مفید ہے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی رفتار بہت سست ہو۔

گوگل کی جانب سے اسے فی الحال انڈیا اور انڈونیشیاءمیں متعارف کرایا گیا ہے تاہم بتدریج اسے دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں