جرمنی :’غیرت کے نام‘ پر قتل، پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید

01 دسمبر 2015
عدالت میں پیشی کے دوران اسداللہ کی ایک تصویر۔ — اے ایف پی
عدالت میں پیشی کے دوران اسداللہ کی ایک تصویر۔ — اے ایف پی

برلن: جرمنی کی ایک عدالت نے 19 سالہ لڑکی کو ’غیرت کے نام پر ‘ قتل کرنے والے پاکستانی نژاد والدین کو عمر قید کی سزا دے دی۔

مغربی شہر ڈرم سٹیٹ کی ایک ریجنل عدالت میں52 سالہ اسداللہ پر بیٹی کا گلا گھونٹے جبکہ 42 سالہ شازیہ پر قتل کے جرم میں معاونت کا الزام ثابت ہوا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ قدامت پسند والدین نے جنوری میں اپنی بیٹی کو شادی سے قبل جنسی تعلقات قائم کرنے پر قتل کیا۔

سزا پانے والا جوڑا 15 سالوں بعد پے رول کیلئے درخواست دائر کر سکے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

avarah Dec 02, 2015 01:17pm
yeh log achey mustaqbil key liye vatan chorhtey huvey yeh bhool jatey heyn ki bachey hi un ka mustaqbil heyN -- ghar meyN bachoN ki tarbiyet hi mama - bi papa style meyN ki jaati hey phir kaheyiN sey gheyrat bhi aa jaati hey -- bachey vohiy kartey heyN jeysey un ki tarbiyet ki gayi ho - bachoN ko waqit par munasib tarbiyet kardiy jaye to kiya hi achaa ho