پشاور: کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکا، 10 ہلاک

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2016
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے۔ — فوٹو: ڈان نیوز
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے۔ — فوٹو: ڈان نیوز

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے.

ڈان نیوز کے مطابق دھماکے میں جمرود چیک پوسٹ کے قریب خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے قریب کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی.

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

ہلاک ہونے والوں میں قبائلی یونین آف جرنلسٹس کے صدر محبوب شاہ اور اسسٹنٹ لائن آفیسر نواب شاہ بھی شامل ہیں.

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے.

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور مبارک زیب خان نے بتایا کہ دھماکا کارخانو کے قریب خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں ہوا.

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس میں دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، تاہم بظاہر دھماکا خودکش لگتا ہے.

زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) فضل اللہ گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

واضح رہے کہ کارخانو پشاور اور خبر ایجنسی کا سرحدی علاقہ ہے۔

خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ واقع فاٹا کی سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے جہاں پہلے دہشت گرد قبضہ جمائے ہوئے تھے، تاہم آپریشنز 'خیبر ون' اور 'خیبر ٹو' میں ایجنسی کو بڑی حد تک دہشت گردوں سے پاک کرالیا گیا ہے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

SMH Jan 19, 2016 11:33am
رب کریم ہمارے حال پر رحم فرماے،،دشمن تو ٹوٹی ہوی کمر سے بھی کام کر رہا ہے۔دشمن کے خلاف مزید سخت کاروای کی ضرورت ہے،،