سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 20 موبائل فونز

سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 20 موبائل فونز



آپ کے خیال میں دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ہے ؟ اگر تو آپ ایپل، سام سنگ یا ایل جی وغیرہ کی کسی ڈیوائس کا نام لیتے ہیں تو بالکل غلط۔

درحقیقت اب تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون آپ کو چونکا دے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ آپ کا سب سے پہلا فون بھی ہو۔

یہ دلچسپ دعویٰ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔

تو یہاں جانیں کہ دنیا کے 20 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائل فونز کونسے ہیں۔

20۔ سام سنگ ایس تھری

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

2012 میں ریلیز ہونے والا فون سام سنگ کی گلیکسی سیریز میں کو مقبول بنانے میں انتہائی اہم ثابت ہوا، اینڈرائیڈ 4.04 آئسکریم سینڈوچ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون نے سام سنگ کی فون مارکیٹ پر غلبے کا آغاز کیا اور دنیا بھر میں اس کے 60 ملین سیٹس فروخت ہوئے۔

19۔ موٹرولا اسٹار ٹیک

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

یہ اس فہرست کا سب سے پرانا فون ہے جو 1996 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، درحقیقت یہ اولین موبائل فونز میں سے ایک ہے جس کے دنیا بھر میں 60 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے۔

18۔ آئی فون فور ایس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایپل کا آئی فون فور ایس 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس میں پہلی بار ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کو متعارف کرایا گیا اور اس کے دنیا بھر میں 60 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے۔

17۔ نوکیا 5130

یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹیوب اسکرین شاٹ

17 ویں نمبر پر نوکیا کا فون 5130 ہے جو 2007 میں سامنے آیا اور اسے خاص طور پر موسیقی کے دلدادہ افراد کے لیے تیار کیا گیا تھا، جس کے دنیا بھر میں 65 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے۔

16۔ آئی فون 5

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

آئی فون فائیو ایپل کا پہلا فون تھا جس کی اسکرین کافی بڑی تھی، اس سے پہلے آئی فون 3.5 انچ اسکرین کے ساتھ آتے تھے مگر یہ فون 4 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا اور اس کی پروڈکشن صرف 12 ماہ ہی ہوئی مگر اس دورانیے میں بھی اس کے 70 ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے۔

15۔ نوکیا 6010

یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹیوب اسکرین شاٹ

نوکیا کا 6010 اس فہرست میں 15 ویں نمبر پر ہے جس کے 75 ملین سے زائد سیٹس دنیا بھر میں فروخت ہوئے۔

14۔ سام سنگ گلیکسی ایس فور

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کا گلیکسی ایس فور بہت مقبول فون ہے جو 2013 میں ریلیز ہوا اور ایس فائیو کے آنے تک اس کے 80 ملین سیٹس فروخت ہوئے، اس طرح یہ 14 ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہا۔

13۔ آئی فون سکس اور سکس پلس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ایپل کا کا اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا آئی فون سکس اور سکس پلس رہا ہے جو 2014 میں ریلیز ہوا اور دنیا بھر میں اس کے سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے۔

12۔ نوکیا 1208

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کا 1208 2007 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا اور اس کے دنیا بھر میں سو ملین سے زائد سیٹس فروخت ہوئے اور یہ فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

11۔ نوکیا 3310

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کا لیجنڈری موبائل فون 3310 اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے جس کے 126 ملین سے زیادہ سیٹس دنیا بھر میں لوگوں نے خریدے اور یہ بھی وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل ثابت ہوا۔

10۔ موٹرولو ریزر وی تھری

یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹیوب اسکرین شاٹ

موٹرولا کا ریزر وی تھری اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر کھڑا ہے جس کے دنیا بھر میں 130 ملین سے زیادہ ہینڈ سیٹس فروخت ہوئے۔

9۔ نوکیا 1600

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا 1600 اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے جس کے 130 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے۔

8۔ نوکیا 2600

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کا ایک اور سستا موبائل 2600 جس میں کیمرہ یا بلیوٹوتھ جیسے فیچرز تو نہیں تھے مگر پھر بھی اسے 135 ملین سے زیادہ افراد نے خریدا۔

7۔ سام سنگ ای 1100

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

7 ویں نمبر پر سام سنگ کا ای 1100 موبائل فون ہے جس کی بیٹری 13 دن تک اسٹینڈ بائی رہتی اور اس کے 150 ملین یونٹس فروخت ہوئے۔

6۔ نوکیا 6600

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

انڈے کی شکل کا نوکیا 6600 بہت زیادہ قیمت کے باوجود حیران کن طور پر بہت زیادہ مقبول ثابت ہوا اور اس کے بھی 150 ملین سے زیادہ سیٹس فروخت ہوئے اور یہ چھٹے نمبر پر ہے۔

5۔ نوکیا 5230

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اسی طرح نوکیا 5230 بھی 150 ملین سیٹس کی فروخت کے ساتھ 5 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

4۔ نوکیا 1200

یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹیوب اسکرین شاٹ

چوتھے پر نوکیا 1200 ہے جسے اس کی لمبی بیٹری کی وجہ سے بہت پنسد کیا جاتا تھا اور یہ بھی 150 ملین افراد کا انتخاب ثابت ہوا۔

3۔ نوکیا 3210

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا کا کلاسیک 3210 تیسرا بیسٹ سیلنگ موبائل ثابت ہوا جس کے خریداروں کی تعداد 150 ملین سے زیادہ رہی اور ہاں یہ وہ فون ہے جو اکثر افراد کا پہلا موبائل بھی ثابت ہوا۔

2۔ نوکیا 1110

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

دوسرے نمبر پر نوکیا کا ہی 1110 ہے اس کے 250 ملین سیٹس فروخت ہوئے۔

1۔ نوکیا 1100

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اب تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون نوکیا کا 1100 ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2003 میں فروخت کے لیے پیش کرنے والے اس موبائل فون کو دنیا بھر میں 250 ملین سے زائد افراد نے خریدا اور اس طرح یہ ہر دور میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ڈیوائس ثابت ہوئی۔