وہ ایپس اور سروسز جن کے صارفین ایک ارب سے زائد

وہ ایپس اور سروسز جن کے صارفین ایک ارب سے زائد


گزشتہ دنوں کے دوران واٹس ایپ اور جی میل کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی جبکہ ایپل کے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم نے بھی یہ ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہت کم اپلیکشنز اور سروسز کو ایک ارب صارفین کا ساتھ حاصل ہے جن میں فیس بک، گوگل اور مائیکروسافٹ ہی سرفہرست ہیں۔

تو یہاں جانیں کہ کن ایپس یا سروسز کو اس ہندسے تک رسائی حاصل ہوچکی ہے۔

واٹس ایپ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

پیر کو فیس بک کی ملکیت میں موجود اس میسجنگ ایپ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کا ہر سات میں سے ایک شخص یا ایک ارب سے زائد افراد اس کے صارف ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنے بلاگ میں کہا کہ یہ ایک بڑا سنگ میل ضرور ہے مگر ابھی بھی 6 ارب افراد کو واٹس ایپ پر لانا باقی ہے یعنی ابھی بہت کام کرنا ہے۔

فیس بک گروپس

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک گروپس اس سماجی رابطے کی ایک اور ایپ ہے جس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہیں۔ اس کا اعلان جنوری 2016 میں کیا گیا تھا، اسے ایک ایپ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ فیس بک کی مرکزی ویب سائٹ میں بھی دستیاب ہے۔

جی میل

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی انتہائی مقبول ای میل سروس نے رواں ہفتے ہی ایک ارب کے سنگ میل کو حاصل کیا ہے جس کا اعلان گوگل کی جانب سے اپنی آمدنی کی تفصیلات سامنے لانے کے ساتھ کیا گیا۔

کروم

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براﺅزر ہے اور گزشتہ سال مئی میں اس نے ایک ارب صارفین کے کلب میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گوگل نے گزشتہ سال ستمبر میں میں اپنے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے صارفین کے اعدادوشمار جاری کیے تھے جس کے مطابق اس وقت 1.4 ارب افراد اس کو استعمال کررہے ہیں۔

گوگل پلے

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل پلے اینڈرائیڈ ایپ اسٹور ہے جس کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب سے زائد ہے۔

یوٹیوب

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب کے صارفین کی تعداد بھی ایک ارب سے زیادہ ہے بلکہ اس کا تو کہنا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر تین میں سے ایک شخص اس ویب سائٹ کو روزانہ استعمال کرتا ہے۔

ونڈوز

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ونڈوز مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم ہے جس کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب کے لگ بھگ ہے۔

مائیکروسافٹ آفس

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مائیکروسافٹ آفس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 1.2 ارب ہے۔

فیس بک

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل نیٹ ورک ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 1.6 ارب ہے جبکہ اس پر روزانہ ایک ارب افراد لاگ ان ہوتے ہیں۔

گوگل سرچ

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل سرچ اس کمپنی کی سب سے مقبول پراڈکٹ ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق روزانہ تین ارب مرتبہ اس پر سرچ کی جاتی ہے۔

ٹیلیویژن

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اور ہاں آخر میں ٹی وی کو مت بھولیں دنیا بھر میں کم از کم 1.4 ارب گھروں میں ٹی وی ہیں اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کو کتنے ارب افراد دیکھتے ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔