دبئی: پاکستان کی تاریخ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ پاکستان سپر لیگ کا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب کے انعقاد کے ساتھ باقاعدہ افتتاح ہو گیا جہاں کھلاڑیوں اور فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

ماضی میں اسپانسرشپ اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے دو مرتبہ منسوخ ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کا خواب بالآخر پورا ہو گیا۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں پاکستان سپر لیگ(پی اسی ایل) کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے آغاز میں پاکستان کا قومی ترانا بجایا گیا جس کے بعد بختاور بھٹو زرداری نے بٹن دبا کر لیگ کے کاؤنٹ ڈان کا آغاز کیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک تقریب کے خصوصی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے لیے فائدہ مند ہو گی اور لیگ کے اگلے ایڈیشن کے میچز پاکستان میں کرانے کا عزم ظاہر کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور لیگ کے مرکزی اسپانسر حبیب بینک لمیٹیڈ کے صدر کے خطاب کے بعد فنکاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین اور میدان میں موجود تمام لوگوں کے دل موہ لیے۔

اس دوران ایک کر کے تمام پانچوں فرنچائز ٹیموں کو شاہانہ انداز میں میدان میں لایا گیا جس نے گراؤنڈ میں ایک سماں باندھ دیا۔

پاپ اسٹار شان پال نے روایتی انداز میں بہترین پرفارمنس دی جس میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے بھی اسٹیج پر آ کر پرفارمنس دے کر شائقین کو خوب محضوظ کیا جبکہ آخر میں پاکستانی پاپ گلوکار نے علی ظفر نے اپنے گانے سے اسٹیڈیم میں موجود تمام ہی لوگوں کو داد دینے پر موجود کر دیا۔

گراؤنڈ میں سحر انگیز آتش بازی کے مظاہرے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Said nawaz Feb 05, 2016 09:10am
Best of luck bcb. Pakistan zindabad