واٹس ایپ گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف

05 فروری 2016
—اے ایف پی فائل فوٹو
—اے ایف پی فائل فوٹو

چیٹنگ میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ نے خاموشی سے ایک فیچر متعارف کرادیا ہے جو بیک وقت بہت زیادہ افراد سے بات چیت کے لیے بہت مفید ہے۔

جی ہاں واٹس ایپ نے خاموشی سے اینڈرائیڈ ایپ میں اپنے گروپ چیٹ میں شریک افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

اب تک واٹس ایپ کی گروپ چیٹ میں سو افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا مگر اس نئے فیچر کے بعد 256 لوگوں کو اس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

آئی او ایس کے واٹس ایپ صارفین کے لیے یہ فیچر نئے ورژن 2.12.13 میں متعارف کرایا جائے گا۔

اگر اینڈرائیڈ صارفین میں یہ اپ ڈیٹ نظر نہیں آرہی تو وہ واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن کو اپ ڈیٹ کرلیں جو اس کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ ایک ارب ماہانہ صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اور اس کی جانب سے بہت جلد فیس بک اکاﺅنٹ سے منسلک کرنے کا فیچر متعارف کرائے جا نے کا بھی امکان ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں