'2030 تک 5 ارب فیس بک صارفین چاہتا ہوں'

05 فروری 2016
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو
مارک زکربرگ — اے پی فائل فوٹو

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 5 ارب افراد کو اپنی ویب سائٹ کا صارف بنانے کا عزم ظاہر کردیا۔

یوایس اے ٹوڈے کے مطابق فیس بک کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر مارک زکربرگ نے ایک ایونٹ کے دوران کہا کہ وہ 2030 تک اپنے سوشل نیٹ ورک پر صارفین کی تعداد 5 ارب تک پہنچنا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اگر اقوام متحدہ کا تخمینہ درست مانا جائے تو 2030 میں انسانی آبادی ساڑھے 8 ارب ہوگی اور مارک زکربرگ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو 60 کے لگ بھگ افراد فیس بک کے صارف ہوں گے۔

مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم ہر ایک کو انٹرنیٹ سے جوڑنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم دنیا بھر کی حکومتوں اور کمپنیوں سے شراکت داری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ ڈاٹ او آر جی کے نام سے ایک مہم چلائی گئی ہے جس کے تحت یہ سوشل نیٹ ورک مفت اور متنازع انٹرنیٹ سروس فراہم کررہی ہے۔

اس سروس کو انڈیا اور مصر میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر فیس بک کا حوصلہ جوان ہے۔

مارک زکربرگ کے مطابق صارفین تک براڈ بینڈ کے لیے سولر پاور ڈرون تیار کیے گئے ہیںجو دیکھنے میں عجیب طریقہ لگتا ہے۔

فیس بک کی موجودہ مقبولیت کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ یہ مارک زکربرگ اس مقصد کو حاصل کرلیں گے تاہم ایسا ہوتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں