انسانی جلد کے 11 حیرت انگیز حقائق

05 فروری 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

آپ کی جلد جسم کا انتہائی اہم ترین اعضاءمیں سے ایک ہے۔

جو بظاہر اپنی جگہ سے سرکتی یا چلتی نظر نہیں آتی مگر یہ بہت کچھ ایسا کرتی ہے جس کا آپ نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔

جی ہاں اپنی جلد کے بارے میں درج ذیل حقائق آپ کو دنگ کرکے رکھ دیں گے۔

اگر آپ جسم پر موجود جلد کو کسی طرح اتار کر چادر کی طرح پھیلائیں تو یہ 20 اسکوائر فٹ تک کے حصے کو کور کرلے گی۔

یہ انسانی جسم کا سب سے بڑا عضو ہے جو مجموعی جسمانی وزن کے 15 فیصد حصے کے برابر ہوتا ہے۔

میلانن نامی ہارمون یا مادہ آپ کے جلد اور آنکھوں کی رنگت کو کنٹرول کرتا ہے ۔

انساجی جلد ہر 28 دن بعد خود کو نیا یا تجدید کرتی ہے۔

آپ کے گھر میں پائی جانے والی مٹی کا بڑا حصہ درحقیقت مردہ جلدی خلیات پر مشتمل ہوتا ہے۔

جسم میں پائے جانے والا ایک پروٹین کیراٹین آپ کی جلد کو واٹر پروف بناتا ہے۔

یہ سورج کی روشنی میں اپنے لیے خود وٹامن ڈی تیار کرتی ہے۔

جلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اوپری تہہ میں 18 سے 23 چھوٹی تہیں ہوتی ہیں جو کہ مردہ جلدی خلیات کی ہوتی ہیں۔

جلد کے اندر 11 میل لمبی خون کی شریانیں سمائی ہوئی ہیں۔

جلد پر موجود روئیں گرم ہوا کو جلد کے پاس رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

آپ کی جلد لاکھوں کروڑوں آرگنزم (عضویہ) کا گھر ہے اور ایک ہزار قسم کے بیکٹریا بھی اس میں رہتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں