انڈیا کرکٹ ٹیم کےایک سابق مینیجر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014 میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا مانچسٹر ٹیسٹ فکس تھا۔

یہ انکشاف ہندی روزنامہ سن اسٹار کی جانب سے سنیل دیو کی گفتگو کی خفیہ ریکارڈنگ سے سامنے آیا۔

روزنامے نے اتوار کو دہلی کے پریس کلب میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران سنیل دیو کی خفیہ ریکارڈنگ چلائی۔

وڈیو ریکارڈنگ میں سنیل کہتے پائے گئے کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل بارش کی وجہ سے پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد ٹیم میٹنگ میں پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم، سنیل کو اس وقت شدید حیرت ہوئی جب کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سنیل دیو کے مطابق، دھونی کے فیصلے پر سابق انگلش کپتان جیفری بائیکاٹ کو بھی دھچکہ پہنچا تھا۔

سنیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بی سی سی آئی اور بورڈ کے صدر این سری نواسن کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں