چینی قمری سال کا شاندار جشن

08 فروری 2016

چین سمیت کئی ممالک میں نئے قمری سال کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ سال کی سب سے بڑی تقریب میں مختلف آرٹسٹوں نے اپنی خوبصورت پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے۔

آج سے شروع ہونے والے نئے چینی قمری سال کو 'بندر کا سال' قرار دیا گیا ہے.

بیجنگ میں منعقدہ تقریب میں انسانوں کے ساتھ روبوٹس کے گروپ ڈانس بھی توجہ کا مرکز رہے۔

اس دوران رنگین لائٹوں اور اُڑتے ڈرونز کے ساتھ روایتی لباس پہنے بچوں کے گروپ نے شاندار رقص کیا جبکہ نوجوانوں نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔

نئے قمری سال کے موقع پر چینی عوام نے بڑی تعداد میں عبادت گاہوں کا رخ کیا اور اپنے لیے دعائیں مانگیں.

سال نو سے قبل ہونے والے اسپرنگ فیسٹول کی رنگا رنگا تقریبات سے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا جبکہ شہر اورگلیاں رنگین مجسموں سے سجائی گئیں۔

بینکاک میں ایک لڑکی چین کے نئے قمری سال کا جشن منا رہی ہے — فوٹو/ رائٹرز

نئے قمری سال کی خوشی میں بیجنگ میں منعقدہ تقریب کے دوران چینی آرٹسٹ ایک ساتھ سیلفی لے رہے ہیں — فوٹو/اے پی

بیجنگ میں منعقد تقریب کے دوران ایک پرفارمر روایتی لباس پہنے رقص کر رہی ہے — فوٹو/ اے پی

ملائیشیا میں چینی عوام نے نئے قمری سال کے موقع پر مندروں کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے لیے دعائیں مانگیں — فوٹو/اے ایف پی

تقریب کے دوران شیر کا لباس پہنے ایک شخص رقص کر رہا ہے، جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا — فوٹو/ اے پی

انڈونیشیا میں چینی افراد نے جکارتہ کے قدیم مندر میں قمری سال کا پہلا دن گزارا — فوٹو/اے پی

منیلا میں جاری نئے قمری سال کی تقریب کے دوران جانوروں کے ملبوسات پہننے آرٹسٹوں نے روایتی رقص پرفارم کیا — فوٹو/اے پی

نئے قمری سال کی خوشی میں منیلا میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو/ اے پی

بیجنگ کے قدیم مندر میں صبح سویرے لوگوں کی بڑی تعداد نے مختلف مذہبی رسومات میں حصہ لیا — فوٹو/ رائٹرز

نئے قمری سال کے موقع پر چینی افراد بیجنگ میں واقع قدیم مندر میں اگربتتیاں جلا رہے ہیں — فوٹو/ رائٹرز

تقریب کے دوران فنکاروں نے شاندار پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیت لیے — فوٹو/ اے پی

نئے قمری سال کے موقع پر فنکار مجسموں کے ساتھ پرفارمنس کرکے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے — فوٹو/ اے پی

مختلف روایتی رقص کرتے چینی افراد نے نئے قمری سال کے جشن کا آغاز کیا — فوٹو/ اے پی