پاکستان انڈر19 ورلڈ کپ سے باہر

اپ ڈیٹ 08 فروری 2016
عمیر نے 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔ تصویر بشکریہ آئی سی سی
عمیر نے 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز بنائے۔ تصویر بشکریہ آئی سی سی

فتح اللہ: عمیر مسعود کی شاندار سنچری کے باوجود ویسٹ انڈیز نے انڈر19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو باآسانی پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے کواٹر فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور پاکستانی ٹیم صرف 57 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔

اس موقع پر عمیر اور سلمان فیاض نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 164 رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے پاکستان کوی اچھے مجموعے تک رسائی یقینی بنائی۔

عمر مسعود نے 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی شاندار باری کھیلی جبکہ سلمان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز کا معقول مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

تاہم ویسٹ انڈیز نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنا کر پاکستان کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹیون املاک کے 54 اور شمرون ہٹمیر کی جارحانیہ 52 رنز کی اننگ کی بدولت ہدف 40 اوورز میں حاصل کر کے پاکستان کو باآسانی پانچ وکٹ سے شکست دے دی۔

میچ میں شکست کے باوجود پاکستان کے عمیر مسعود کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ میزبان بنگلہ دیش سے ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں