معروف اداکار عامر خان نے ہندوستانی اداکارہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئیل ویبر کو دوپہر کے کھانے پر مدعو کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عامر نے جوڑے کو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کھانے پر مدعو کیا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان نے ایک متنازع ٹی وی انٹرویو میں اپنے ماضی کے حوالے سے سخت سوالات کی زد میں آنے والی اداکارہ سنی لیون کی حمایت میں بیان دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سنی لیون کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہو گی، عامر

ایک تشہیری انٹرویو کے دوران ٹی وی اینکر بھوپندر چوبے نے سنی سے پوچھا کہ وہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں تو کیا عامر بھی ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے؟

عامر نے فیس بک پر کہا ’میرے خیال میں سنی نے اس انٹرویو کے دوران بہت ہی باوقار رویہ دکھایا۔میری خواہش ہے کہ میں انٹرویو کرنے والے سے بھی یہی سوال پوچھتا‘۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں