چائے ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہترین

08 فروری 2016
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

اگر تو آپ دودھ پینا پسند نہیں کرتے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو چائے سے شوق فرمائیں۔

یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

فلینڈرز یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں تکلیف دہ فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 3 کپ چائے کا استعمال کسی حادثے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 200 ملین سے زائد افراد کو ہڈیوں کی کمزوری کے عارضے کا سامنا ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران لگ بھگ 1200 معمر خواتین کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا اور ان کی غذائی عادات کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران 228 خواتین کو فریکچر کا سامنا ہوا تاہم یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین روزانہ 3 کپ چائے پینے کی عادی تھیں ان میں فریکچر کے کیسز نہ ہونے کے برابر سامنے آئے۔

اہم بات یہ ہے کہ ہڈیوں کو کمزور کرنے والے عوامل جیسے تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا بھی اس خطرے کو بڑھا نہیں سکے۔

محققین کے خیال میں چائے میں شامل فلیونوئڈز ہڈیوں کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں