’جو ڈر گیا سمجھو وہ مر گیا‘

اپ ڈیٹ 09 فروری 2016
سونم کپور نے اپنی فلم نیرجا کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے شو بگ باس (سیزن 9) میں بھی شرکت کی تھی— اسکرین گریب
سونم کپور نے اپنی فلم نیرجا کی تشہیر کے لیے سلمان خان کے شو بگ باس (سیزن 9) میں بھی شرکت کی تھی— اسکرین گریب

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی نہیں ڈرتے، کیوں کہ جو ڈر گیا سمجھو وہ مر گیا۔

سلمان خان نے یہ بات سونم کپور کی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر کے سلسلے میں جاری ایک مہم کے لیے ریکارڈ کی گئی ویڈیو پیغام میں کہی.

سونم کپور اپنی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر ایک دلچسپ انداز میں کر رہی ہیں اور انہوں نے فلم پروموشن کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا نام ’ڈر بمقابل نیرجا‘ رکھا گیا ہے۔

اسی مہم کے سلسلے میں سونم نے بولی وڈ میں اپنے ساتھی اداکاروں اور قریبی دوستوں سے اپنا 'ڈر' ویڈیو کے ذریعے بتانے کی درخواست کی.

جس کے بعد سلمان خان نے بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں وہ اپنا 'ڈر' بتاتے نہیں بلکہ 'ڈرنے' کی مخالفت کرتے نظر آئے۔

سلمان کا ویڈیو میں کہنا تھا ’جب ہم چھوٹے تھے، ہمارے والد ہم سے ایک بات کہا کرتے تھے جو بعد میں ایک مشہور ڈائیلاگ میں تبدیل ہوگیا اور وہ ڈائیلاگ ہے جو ڈر گیا سمجھو وہ مر گیا‘۔

What was the legend Salim Khan's advice to his son @beingsalmankhan to conquer fear? Check it out..

A video posted by sonamkapoor (@sonamkapoor) on

یہ مقبول ڈائیلاگ 1975 کی کامیاب فلم ’شعلے‘ میں ’گبر‘ نے ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ سونم کپور نے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز 2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ سے کیا تھا جس میں سلمان خان نے ان کے ساتھ ایک مختصر کردار ادا کیا تھا۔

سونم اور سلمان 2007 کے بعد 2015 کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی، تاہم ناقدین نے اسے 2015 کی بدترین فلموں میں سے ایک قرار دیا.

سونم کپور کی اگلی فلم ’نیرجا‘ ایک فلائٹ اٹینڈنٹ نیرجا بھانوٹ نامی خاتون کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جو 1986 میں انڈیا کے ایک ہائی جیک کیے گئے جہاز میں مسافروں کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونم کپور' فلائٹ اٹینڈنٹ' بنیں گی

اس حادثے کے بعد نیرجا کو بین الاقوامی سطح پر 'دی ہیروئن آف دی ہائی جیک ' کا خطاب ملا تھا۔

فلم میں سونم کپور کے ساتھ شبانہ اعظمیٰ بھی نظر آئیں گی، جو نیرجا کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ’نیرجا‘ رواں ماہ 19 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 09, 2016 11:51pm
Salman Khan, Sonam Kapoor kay aba lag rahe hai. Ab kiya ki-ya jae. Woh angrezi kahawat suni hai (old is gold).