ودیا بالن کی ایک اور 'کہانی'

10 فروری 2016
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن —۔
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن —۔

2012 کی کامیاب بولی وڈ فلم ’کہانی‘ کے سیکوئل میں ودیا بالن ایک بار پھر اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی.

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار سوجائے گھوش نے ہندوستانی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی.

ان کا کہنا تھا ’کہانی 2‘ بنائی جائے گی اور ابھی اس کی پروڈکشن پر کام جاری ہے۔ ودیا بالن اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گی اور زیادہ تر اہم شوٹنگ کلکتہ میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ’کہانی‘ ایک مسٹری فلم تھی جس میں ودیا بالن نے حاملہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا، جسے اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش ہوتی ہے.

فلم ’کہانی‘ میں بے مثال اداکاری پر ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ کے ساتھ ساتھ متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

ودیا بالن اس وقت ربھو داس گپتا کی فلم ’تین‘ میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ معروف اداکار امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں