انوشکا-ویرات کی راہیں جدا؟

10 فروری 2016
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ رشتوں کے لیے سال 2016 کچھ اچھا ثابت نہیں ہورہا، کئی معروف بولی وڈ جوڑوں کی علیحدگی کے بعد اب اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی کے بریک اپ کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں.

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق دو سال سے ایک ساتھ منسلک رہنے کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کے حوالے سے اختلافات کے باعث بریک اپ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: فرحان اختر اور ادھونا کی شادی ختم

اس جوڑے کی بریک اپ کی خبریں اُس وقت میڈیا میں آئیں جب ویرات کوہلی نے فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انوشکا شرما کو اَن فالو کردیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ویرات نے انوشکا سے 2016 میں شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم انوشکا ابھی اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہیں جس کے باعث انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر-کترینہ کے راستے جدا؟

اس سے قبل رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی بریک اپ کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، جس کی بڑی وجہ کترینہ کیف کا اپنی آنے والی فلم 'فتور' کی تشہیر کے لیے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ سلمان خان کے ریئلٹی شو 'بگ باس' (سیزن 9) میں شرکت بتایاگیا.

یہ بھی پڑھیں: ارباز خان اور ملائیکا کا الگ ہونے کا فیصلہ؟

اداکار فرحان اختر اور ادھونا نے بھی حال ہی میں اپنی 15 سالہ شادی کا اختتام کیا، جبکہ ہدایت کار ارباز خان کی اپنی اہلیہ ملائیکا اڑورا سے علحیدگی کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئیں تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

solani Feb 11, 2016 02:26am
Jabtak khayalat nahi milte shadi ka barkarar rehna bahot mushkil hai. Shadi kay kuch saal baad dono ek dusray ko samaj nay kay kabil hote hai. One way traffic samaj kar shadi karni chahiye. (Do not think divorce is easy).
solani Feb 11, 2016 06:25am
Yeh shadi guda gudi ka khel nahi hai. Ek dusray ko samajh nay kay lea kuch saal chahie. Shadi karnay se pehlay apni kashti jala do, takay wapsi (talak) ka koi imkan n ho. Piyar mohabbat, biwi ki izzat say hi shadi tik sakti hai. Ek dusray ko shak ki nazar se mat dekho. Apni ibadat per dhiyan do (life is very short).