کرن جوہر کی نئی فلم کپور اینڈ سنز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جسے دیکھ کر امید کی جا سکتی ہے کہ یہ 2016 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہو گی۔

’ایک میں اور ایک تو‘ سے شہرت پانے والے ہدایت کار شاکون بترا کی اس فلم کی کاسٹ متاثر کن ہے۔فلم میں رشی کپور، رجت کپور، سدھارتھ ملہوترا، فواد خان، عالیہ بھٹ اور رتنا پھاٹک شاہ دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔

11 مارچ کو ریلیز کیلئے شیڈول فلم میں فواد اور سدھارتھ بھائی ہیں، جو ایک دوسرے کے مخالف ہیں اور شاید اس کی وجہ عالیہ بھٹ ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 11, 2016 06:30am
Fawad ek best actor hai, yeh movie to hit hone wali hai,