بولی وڈ اسٹار جان ابراہم کی نئی فلم ’راکی ہینڈ سم‘ زیک سینڈر کی ہولی وڈ ایکشن ’بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس‘ سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔

ہدایت کار نشی کانت کمت کا ماننا ہے کہ ان کی ایکشن مناظر سے بھرپور ’راکی ہینڈسم‘ بولی وڈ کی ایکشن فلموں کو اگلے درجے پر لے جائے گی۔

’ہم نے یقینی بنایا کہ اس فلم کے ایکشن مناظر جان کی پچھلی فلموں سے کہیں بہتر ہوں‘۔

کمت کے خیال میں ’راکی ہینڈ سم‘ کے اسٹنٹس اچھوتے ہیں۔’اگر آپ مجھ سے پوچھیں گے تو یہ ہولی وڈ فلم ٹرانسپوٹر جیسے ہیں‘۔

اس حوالے سے کمت نے تین ہفتے جان کے ساتھ ایکشن ورک شاپ میں حصہ لیا۔’ہم نے اس کردار کیلئے جان کو بینکاک میں تیار کیا اور وہاں سے ایکشن ٹیم انڈیا بلوائی گئی‘۔

ایک دن ریلیز ہونے کی وجہ سے اب تک کئی بولی وڈ فلمیں ہولی وڈ سے شکست کھا چکی ہیں۔

مثلاً Detective ByomkeshBakshy اسی وقت ریلیز ہونے والی Furious 7 سے شکست کھا گئی۔

مظفر علی جانثار ٹام کروز کی Mission Impossible Rogue Nation کے سامنے کوئی ہلچل مچائے پس پردہ چلی گئی۔

مہیت سوری کی ’ہماری ادھوری کہانی‘ سٹیفن سپیلز برگ کی Jurassic World کے سامنے پھیکی رہی۔

تاہم، دنیا بھر میں دھوم مچانے والی Star Wars The Force Awakens ایک ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی باجی راؤمستانی اور دل والے کی ٹکٹ فروخت پر اثر انداز نہ ہو سکی تھی۔

جب تجزیہ نگار ترن آدرش سے پوچھا گیا کہ آیا بولی وڈ کو ہولی وڈ سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت ہے؟ تو ان کا کہنا تھا ’یقیناً۔ ہولی وڈ فلموں کی اسٹوری اور پلاٹ زیادہ دلچسپ اور معیار بلند ہوتا ہے۔ انڈیا میں بہت سے فلم بین ہولی وڈ کو ترجیح دیتے ہیں اور ایسے میں جب میگا ہولی وڈ فلم مقامی زبان میں ڈبنگ کے ساتھ ریلیز ہو تو اس سے بولی وڈ فلمیں یقیناً متاثر ہوتی ہیں'۔

اس صورتحال میں دیکھتے ہیں کہ آیا جان ابراہم اکیلے سپرمین اور بیٹ مین پر حاوی ہوتے ہیں یا نہیں۔

بشکریہ بولی وڈ ہنگامہ


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں