کراچی:ریکارڈ ساز پاکستانی بلے باز یونس خان کا ایک قیمتی بلا بیس لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا۔

یونس نے اس بلے کے ساتھ گزشتہ سال جاوید میانداد کاٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا تھا۔

یہ نیلامی پیر کو یہاں پی اے ایف میوزیم میں انڈس اسپتال کے فیملی کارنیول میں ہوئی۔

انڈس اسپتال کی توسیع کیلئے فنڈ جمع کرنے کی مہم میں شامل یونس نے گزشتہ سال یہ بلا نیلامی کیلئے پیش کیا تھا اور ایک مہینے تک جاری رہنے والی نیلامی میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔

تاہم، یونس کے آٹوگراف سے مزین یہ بلا کراچی کے ایک بولی لگانے والے کے حصے میں آ گیا۔

یہ خبر 16-2-11 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں