ذیابیطس سے بچاﺅ کے لیے بہترین غذا؟

10 فروری 2016
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

جو کا استعمال جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ امراض قلب اور ذیابیطس جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔

یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

لیونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو کا استعمال لوگوں کی صحت کو تیزی سے بہتر کرتا ہے اور بلڈ شوگر لیول کو کم کرکے ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو میں پائے جانے والے خصوصی فائبر طبی لحاظ سے صحت کے لیے بہت مفید ہے اور اس کا دلیہ لوگوں کی خوراک کی اشتہا کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ غذائی فائبر کا درست انتخاب مختصر مدد میں حیرت انگیز طبی فوائد کا باعث بنتا ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں روزانہ جو سے تیار کردہ روٹی کھلائی گئی اور پھر ان کے اندر ذیابیطس اور خون کی شریانوں کے امراض کے خطرے کا تعین کیا گیا۔

محققین کے مطابق رضاکاروں کے میٹابولزم میں بہتری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں بلڈشوگر اور انسولین کا لیول کم ہوا جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کے کھانے سے معدے میں موجود صحت کے لیے اچھے بیکٹریا زیادہ سرگرم ہوگئے اور جسم میں اہم ہارمونز کا اخراج ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں