کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ایک خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز نے ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ضعیم کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں ڈرگ روڈ کی رہائشی خاتون کی تحریری شکایت پر ڈیفنس سے فہد باری نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خاتون کی تصاویر فیس بک پر لگانے والا شخص گرفتار

ملزم نے مبینہ طور پر خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی کی مدد سے ذاتی تصاویر اور نازیبا کلمات اپ لوڈٖ کئے تھے۔

ملزم سے زیر استعمال کمپیوٹر، موبائل فون اور دیگر اشیا بھی بر آمد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی فیس بک کے ذریعے ملزمان تک رسائی

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے بعد مذید کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ایف آئی اے نے اسی طرح کی ایک کارروائی میں ایک شخص کو ڈیفنس سے گرفتار کیا تھا جس پر رشتے کے نام پر حاصل کی گئی تصاویر کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کا الزام تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں