ایک انڈہ روزانہ دل کے لیے نقصان دہ نہیں

11 فروری 2016
یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو
یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے— اے ایف پی فائل فوٹو

اگر تو آپ روزانہ انڈہ کھانے سے اس لیے خوفزدہ ہے کہ یہ کولیسٹرول بڑھانے کا باعث بنتا ہے تو جان لیں کہ ایسا بالکل نہیں۔

یہ بات فن لینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ ایک انڈہ کھانا امراض قلب کا خطرہ نہیں بڑھاتا۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ انڈے سے کولیسٹرول میٹابولزم پر بھی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اس حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں موجود خیالات درست نہیں۔

اس تحقیق کے دوران 42 سے 60 سال کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ 21 سال لیا گیا جن میں خون کی شریانوں سے متعلق امراض کی تشخیص نہیں ہوئی تھی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ غذائی کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا استعمال دل کی شریانوں سے متعلق امراض کا باعث نہیں بنتا۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ انڈوں کا استعمال شریانوں کی سطح کو موٹا کرنے کا باعث نہیں بنتا۔

یہ تحقیق امریکن جنرل آف کلینیکل نیوٹریشن پر شائع ہوئی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں